October 03, 2024 | 01:19 pm

عثمان قادر کے ریٹائرمنٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کی جانب سے 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے 31 سالہ کرکٹر عثمان قادر نے آخر اتنی جلدی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے کیونکہ عثمان قادر کو ایک عرصے سے این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان قادر شعبہ انٹر نیشنل کے رویے سے بھی بہت مایوس تھے لہٰذا وہ اب دیگر ممالک میں اپنے کرکٹ کے مستقبل کو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ عثمان قادر نے جیو نیوز کو اپنی پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ کی تصدیق کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میں آج پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے عثمان قادر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا ہے اور پاکستان کرکٹ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔