October 03, 2024 | 08:25 am

پاور لفٹنگ چیمپئن شپ : سہیل سسٹرز جنوبی افریقہ روانہ

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سہیل سسٹرز جنوبی افریقہ روانہ ہوگئیں۔

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سیبل سہیل،ٹوئنکل سہیل،ویرونیکا سہیل کلاسیک اور ایکوپڈ کیٹیگریز میں شرکت کریں گی۔

دوسری جانب مردوں کی کٹیگری میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ بھی کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین رضا ، حیدرعلی اور ڈاکٹر عدنان ماسٹر کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کی مینز ٹیم 6 اکتوبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔