October 03, 2024 | 08:16 am

کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے ان کی بارات کی تقریب پشاور میں ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹر کی بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی اور آج ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب پشاور میں ہوگی۔

محمد حارث کے بھائی محمد انس کا کہنا تھا کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے اور ہم حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔