September 20, 2024 | 02:48 pm

لائنز کا مارخورز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو بشکریہ پی سی بی

چیمپئنز ون ڈے کپ میں لائنز نے ماخورز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لائنز کا اسکواڈ:

شاہین آفریدی (کپتان)، سجاد علی، امام الحق، عبد اللہ شفیق، عمیر بن یوسف، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد طحہ، عامر امین، احمد دانیال اور محمد اصغر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مارخورز کا اسکواڈ:

محمد رضوان (کپتان)، بسم اللہ خان، فخر زمان، کامران غلام، سلمان علی آغا، افتخار احمد، عبد الصمد، عمران رندھاوا، زاہد محمود، شان نواز دھانی اور محمد عمران پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

علم میں رہے کہ ملتان کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں شاہین آفریدی کی لائنز نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور اسے دونوں میں ہی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ٹیم لائنز کو اپنے پہلے میچ میں شاداب خان کی پینتھرز کے ہاتھوں 84 رنز اور محمد حارث کی اسٹالنز کے ہاتھوں 133 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جبکہ مارخورز نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی ناقابل شکست رہی۔ محمد رضوان کی قیادت میں مارخورز نے اپنے پہلے میچ میں ڈالفنز کو 92 رنز، اسٹالنز کو 126 اور پینتھرز کو 160 رنز سے شکست کا مزہ چکھایا۔