پاکستان کے فخر زمان کا یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے معاہدہ
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نےمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی 20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
فخر زمان متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے تیسرے ایڈیشن میں ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے بلے بازی کریں گے۔
فخر زمان کے ساتھ پاکستان کے اعظم خان اور محمد عامر بھی ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں ہوں گے، دونوں کو تیسرے سیزن کے لیے وائپرز کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنہوں نے گزشتہ سال ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کی تھی انہوں نے اس سال انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سے گریز کیا ہے۔
ٹیم نے شاہین آفریدی کو اس سال بھی سائن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن ان کی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے عدم دستیابی ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کچھ دن آرام کریں گے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل سہ فریقی سیریز کے لیے تازہ دم رہ سکیں ۔
خیال رہے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ 11 جنوری سے 9 فروری 2025 تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائےگی۔
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری