ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی، PSB کی اے ایف پی سے وضاحت طلب
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ پی ایس بی نے ایک خط کے ذریعے ٹیم کی تیاری اور سلیکشن کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں منعقدہ چیمپئن شپ کے نتائج ٹیم کی تشکیل اور اس کی سلیکشن پر سوالات کھڑے کرتے ہیں۔
پی ایس بی نے اے ایف پی سے اس مایوس کن کارکردگی کی وجوہات پیش کرنے اور کھلاڑیوں کے انتخاب کی بنیاد کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ایس بی کا کہنا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ منتخب کردہ کھلاڑیوں کی تیاری کس طرح کی گئی تھی اور کس معیار پر ان کا انتخاب ہوا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو سات دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل پی ایس بی نے بغیر این او سی کے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت پر بھی فیڈریشن سے وضاحت طلب کی تھی۔ دوسرے خط میں بھی این او سی کے بغیر شرکت کا ذکر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ہونے والی ساوتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی ایک بھی میڈل نہیں جیت سکے تھے اور اکثر ایونٹس میں پلیئرز پہلے ہی راونڈ میں آوٹ ہوئے تھے ۔
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری