پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 154 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں پاکستان ویمنز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی نے 33 رنز بنائے جبکہ ان کی ساتھی اوپننگ بیٹر گل فیروزہ نے 18 رنز بنائے۔
سدرہ امین 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہی، انہوں نے 40 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 3 چوکے شامل تھے، سابق کپتان ندا ڈار 12 اور کپتان فاطمہ ثناء نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے عالیہ ریاض 8 اور طوبہ حسن 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔
یاد رہے کہ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے 13 رنز سے میچ اپنے نام کیا تھا۔
-
ابرار احمد کراچی کے میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم
-
زمبابوے ویمنز ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی
-
یووراج سنگھ نے اپنے کینسر کی بیماری سے لڑنے کی روداد سنا دی
-
پچ اتنی مشکل نہیں تھی کہ ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوجاتی: سکندر رضا
-
فیفا سیریز: پاکستان ویمنز کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کیخلاف 0-8 سے تاریخی کامیابی
-
بابر اور مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا
-
زلمی کی کنگز کیخلاف 159 رنز کے ریکارڈ مارجن سے کامیابی
-
بابر ٹی20 میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، گیل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
توانائی کی بچت کیلئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دیے
-
برازیل کی خاتون فاسٹ بولر نے تاریخ رقم کردی
-
مالدیپ کی پاکستان کو چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت
-
آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے

