September 20, 2024 | 10:17 am

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی

فوٹو بشکریہ پی سی بی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں آج تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے اختتام پر خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی اور پھر وہاں سے مہمان ٹیم کل صبح دبئی کے لیے روانہ ہو جائے گی جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو دو دن کی چھٹی ملے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی 22 ستمبر کو مقامی ہوٹل میں رپورٹ کریں گی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم 23 ستمبر کو دبئی روانہ ہو گی پاکستان ویمن ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم 28 اور 30 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلا میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا 6 اکتوبر کو بھارت ، 11 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 14 اکتوبر کو پاکستان ویمن کا میچ نیوزی لینڈ سے شیدولڈ ہے۔

علم میں رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں شروع ہو رہا ہے۔