September 20, 2024 | 09:55 am

جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ

فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان اور جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم فاطمہ ثناء کی قیادت میں گل فیروزہ، سدرہ امین، ندا ڈار، وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف شمس، سعدیہ اقبال، نشرا سندھو، دانیا بیگ اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے 13 رنز سے میچ اپنے نام کیا تھا۔