September 20, 2024 | 08:45 am
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
بھارت کی خفیہ ایجنسی نے بھارت اور بنگلادیش کرکٹ سیریز کے دوران جھوٹا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
جعلی تھریٹ الرٹ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کو القاعدہ اور داعش جیسے عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں نے بھارتی ایجنسی کی جانب سے جاری الرٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں بنگلادیش میں اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
کہیں تھریٹ الرٹ بنگلادیش طلبہ تحریک کمزور کرنے کی کوششوں کا تسلسل تو نہیں؟ کہیں یہ پروپیگنڈا دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بنگلادیشی ٹیم پر حملہ کرنے کی ترغیب تو نہیں دے رہا؟
بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، میچز چنائی، کانپور، گوالیار، دہلی اور بھارتی حیدر آباد میں شیڈول ہیں۔
مزید خبریں
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری