چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ سنچری میکر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں میچ میں اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔
اسٹالینز کے بابر اعظم نے 104 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ یاسر خان نے 46، شان مسعود نے 34 اور طیب طاہر نے 33 رنز بنائے۔
جوابی اننگز میں ڈولفنز کی ٹیم اسٹالینز کے بولرز کے سامنے بےبس نظر آئی۔ محمد ہریرا صفر پر آؤٹ ہوئے پھر جہانداد خان نے عمر امین اور سعود شکیل کی اہم وکٹیں بھی حاصل کیں جس کے بعد ڈولفنز کا کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا پوری ٹیم 25 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جہانداد خان اور مہران ممتاز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد اور حارث روف 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری