September 19, 2024 | 02:38 pm

اسٹالینز کا ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

چیمپئنز ون ڈے کپ میںاسٹالینز نے ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سعود شکیل کی قیادت میں ڈولفنز نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

ڈولفنز کو اپنے پہلے میچ میں محمد رضوان کی مارخورز کے ہاتھوں 92 رنز اور دوسرے میچ میں شاداب خان کی پینتھرز کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست اٹھانی پڑی۔

جبکہ محمد حارث کی قیادت میں اسٹالینز نے بھی اب 2 میچز کھیلے ہیں مگر اسے ایک میں شکست اور ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

اسٹالینز کو اپنے پہلے میچ میں مارخورز کے ہاتھوں 126 رنز سے شکست ہوئی اور دوسرے میچ میں شاہین آفریدی کی لائنز کے خلاف 133 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

اسٹالینز کا اسکواڈ:

شان مسعود، یاسر خان، بابراعظم، طیب طاہر، محمد حارث (کپتان)، حسین طلعت، جہانداد خان، مہران ممتاز، حارث رؤف، محمد علی اور ابرار احمد اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ڈالفنز کا اسکواڈ:

صاحبزادہ فرحان، محمد حریرہ، عمیر امین، سعود شکیل (کپتان)، سرفراز احمد(مینٹور)، قاسم اکرم، آصف علی، فہیم اشرف، عباس آفریدی، میر حمزہ اور صفیان مقیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔