September 19, 2024 | 02:09 pm
چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب خان اور اسامہ میر بخار میں مبتلا
چیمپئنز ون ڈے کپ میں شریک پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور لیگ اسپنر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو طبی معائنے اور ٹیسٹ کے لیے جڑانوالہ روڈ پر نجی اسپتال بھی لے جایا گیا۔
دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر اور ڈولفنز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کارکردگی کا مزہ اس وقت آتا ہے جب ٹیم کو فائدہ ہو۔
میر حمزہ نے کہا کہ میرا رِدھم اچھا ہے، وکٹس مل رہی ہیں لیکن ٹیم نہیں جیت پا رہی، کوشش ہوگی کہ ٹیم کو بقیہ میچز میں کامیابی دلاؤں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ممکن ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے فرق پڑ رہا ہو، ٹیمیں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہار رہی ہیں، چیمپئنز کپ میں پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، سب کی نظریں ہیں۔
انہوں نے یہ مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کی طرح وائٹ بال میں بھی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کروں۔
مزید خبریں
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری