September 19, 2024 | 01:41 pm

قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا: صوبائی وزیر کھیل پنجاب

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہمیں آن بورڈ نہیں لیا۔

فیصل کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم پنجاب اسپورٹس کی ملکیت ہے ہم سے پوچھا جانا چاہئے تھا۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ محسن نقوی ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن ان کے کسی شعبے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا نہ مشاورت کی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فیصل کھوکھر نے کہا کہ ہم نے محاذ آرائی کی وجہ سے کوئی مسئلہ کھڑا نہیں کیا، ہمیں امید ہے کہ اس حوالے ہمیں اعتماد میں لیا جائے گا اور مشاورت کی جائے گی۔