September 19, 2024 | 12:05 pm

پرتگال میں اب رونالڈو کے نام کا سکہ چلے گا

پرتگال نے 5بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جرسی نمبر کی مناسبت سے ’’ سات‘‘ یورو کے سکے پر رونالڈو کی تصویر اور ان کا نام اور شرٹ نمبر CR7ابھرا ہوا ہوگا۔

واضح رہے کہ رونالڈو کے نام کا یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔

رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے 131گول کئے ہیں جوکہ کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز ہیں۔