خاتون کرکٹر سے غیر مناسب رویے پر سابق کرکٹر پر 20 سال کی پابندی
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر سابق سری لنکن کرکٹر پر 20 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر کرکٹ وکٹوریہ کے کوچ دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی لگا دی ہے۔
سابق سری لنکن کرکٹر کرکٹ آسٹریلیا یا ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے کیونکہ انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنڈکٹ کمیشن نے انہیں غیر مناسب رویے کا مرتکب قرار پایا ہے، کرکٹ وکٹوریہ کے ساتھ منسلک رہنے کے دوران وہ غیر مناسب رویے کے مرتکب قرار پائے گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنے پر یقین رکھتے ہیں، دلیپ سمارا ویرا نے وکٹوریہ ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ کرکٹ وکٹوریہ نے غیر مناسب رویہ کا شکار ہونے والی خاتون کرکٹر کے بولنے کی بہادری کو سراہا۔
دلیپ سماراویرا نے 2008 میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کرکٹ وکٹوریہ کے ویمن پروگرام کو جوائن کیا جبکہ دلیپ سمارا ویرا نے 90 کی دہائی کے آغاز میں 7 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز سری لنکا کے لیے کھیلے تھے۔
-
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
-
رضوان یا فخر میں سے کسی کو وائٹ بال کا کپتان ہونا چاہیے: یونس خان
-
سابق کپتان یونس خان آسٹریلیا پہنچ گئے
-
پاکستان کو ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
-
عثمان قادر کے ریٹائرمنٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی کرکٹر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ اُسے ہی ملے گا جو فٹنس ٹیسٹ پاس کرے گا
-
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کیسے نمٹا جائے؟ اسٹیورٹ براڈ نے حکمتِ عملی بتا دی
-
پاور لفٹنگ چیمپئن شپ : سہیل سسٹرز جنوبی افریقہ روانہ
-
کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
-
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا، پاکستان، سری لنکا مدمقابل