سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اب فلم انڈسٹری میں انٹری
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ایکشن فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں دعو ی کیا گیا ہے کہ یہ بھارت کی ایکشن فلم ہے جس میں جارح مزاج بیٹر ڈان کا کردار کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں انہیں میلبرن کے یارا ریور پر ایک شوٹنگ میں حصہ لیتے ہو ئے دیکھا گیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کی منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ڈیوڈ وارنر کی یہ ایک ایکشن فلم کی شوٹنگ بتائی گئی ہے ڈیوڈ وارنر نے گردن اور ہاتھوں پر ٹیٹو بنوائے ہیں اور اسلحہ بھی تھاما ہوا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کو سرخ رنگ کے ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا کر اترتے اور پھر ایک بڑی لالی پوپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے ڈیوڈ وارنر کے اس پراجیکٹ کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس پراجیکٹ کو بالی ووڈ کا پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ حال ہی میں ڈیوڈ وارنر نے ایک بھارتی اشتہاری کمپنی کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔
ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ساؤتھ انڈیا فلم کا پراجیکٹ ہے جس میں وہ ڈان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈیوڈ وارنر بھارتی گانوں پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کرتے رہے ہیں۔
-
سابق کپتان یونس خان آسٹریلیا پہنچ گئے
-
پاکستان کو ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
-
عثمان قادر کے ریٹائرمنٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی کرکٹر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ اُسے ہی ملے گا جو فٹنس ٹیسٹ پاس کرے گا
-
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کیسے نمٹا جائے؟ اسٹیورٹ براڈ نے حکمتِ عملی بتا دی
-
پاور لفٹنگ چیمپئن شپ : سہیل سسٹرز جنوبی افریقہ روانہ
-
کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
-
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا، پاکستان، سری لنکا مدمقابل
-
رضوان کپتانی کی پیشکش پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے، ذرائع
-
اے بی ڈیویلیئرز نے بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کو خوش آئند قرار دیدیا