جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میں افغانستان کے ہاتھوں شکست
افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی مگر 9.2 اوور میں 36 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین کوٹ گئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے صرف ویان ملڈر 52 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے اور افریقی ٹیم 33.3 اوور میں ہی 106 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد غضنفر نے 3 وکٹیں اپنے نام کی اور راشد خان نے 2 شکار کئے۔
ہدف کے تعاب میں افغان ٹیم نے ٹارگٹ 4 وکٹوں کے نقصان پر 26 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
رحمان اللّٰہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر ریاض حسن صرف 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ون ڈاؤن بیٹر رحمت شاہ 8 رنز بناسکے اور کپتان حشمت اللہ نے 16 رنز بنائے۔
ایسے میں گلبدین نائب نے 34 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ کل اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
-
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
-
رضوان یا فخر میں سے کسی کو وائٹ بال کا کپتان ہونا چاہیے: یونس خان
-
سابق کپتان یونس خان آسٹریلیا پہنچ گئے
-
پاکستان کو ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
-
عثمان قادر کے ریٹائرمنٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی کرکٹر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ اُسے ہی ملے گا جو فٹنس ٹیسٹ پاس کرے گا
-
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کیسے نمٹا جائے؟ اسٹیورٹ براڈ نے حکمتِ عملی بتا دی
-
پاور لفٹنگ چیمپئن شپ : سہیل سسٹرز جنوبی افریقہ روانہ
-
کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
-
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا، پاکستان، سری لنکا مدمقابل