بین اسٹوکس کا دورہ پاکستان سے قبل انجری کا معائنہ کیا جائے گا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا دورہ پاکستان سے قبل ہیم اسٹرنگ انجری کا اسکین ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس کا اسکین آئندہ ہفتے ہو گا، اسکین کا مقصد بین اسٹوکس کے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے فٹنس کا جائزہ لینا ہے۔
یاد رہے کہ بین اسٹوکس اگست کے اوائل میں انجری کا شکار ہوئے اور سری لنکا کے خلاف سیریز مس کی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہونا ہے اور مکمل فٹنس نہ ہونے کے باوجود بین اسٹوکس کو 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شیڈولڈ ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔
پی سی بی نے ملتان اور راولپنڈی میں ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کرانے کی ورکنگ کر رہا ہے جبکہ تعمیراتی کام کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ میچ کا وینیو نہیں رہا۔
ملتان کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو ٹیسٹ ملتان میں کرانے کا منصوبہ ہے جبکہ پہلا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا دوسرا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔ پاکستان انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
-
کراچی کنگز کی کپتانی ڈیوڈ وارنر کریں گے
-
پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ
-
تمیم اقبال ڈھاکا پریمیئر لیگ میں سینے کے درد کا شکار ہوگئے
-
بھارتی ٹیم کے ہاکی پلیئرز رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
-
ٹائیگر ووڈز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو سے تعلقات کی تصدیق کر دی
-
عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہر کردینے کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان سپر لیگ کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہوگا
-
لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی کا مطالبہ کردیا
-
کوہ پیما شہروز کاشف حکومت کی جانب سے کوئی ایوارڈ نہ ملنے پر ناراض
-
ہم چیزوں کو مثبت لے کر چل رہے ہیں، آج کی شکست سے بھی مثبت چیزیں لی ہیں، عبد الصمد
-
محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل توڑ دیا، فاسٹ بولر اداس ہوگئے
-
پاکستان انڈر-23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا