September 19, 2024 | 08:41 am

پاکستان ویمنز نے دوسرا ٹی 20 اپنے نام کرلیا

فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر پہلے میچ کا حساب چکتا کردیا۔

مہمان ٹیم نے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان ویمنز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر منیبہ علی 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرا سندھو کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز ایک ، ایک سے برابر ہوگئی اور اب فیصلہ کن میچ کل صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔