جارح مزاج بیٹر آصف علی کم بیک کیلئے پُرعزم
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے چیمپئنز کپ میں بہترین کارکردگی دکھا کر کم بیک کرنے کا عزم کرلیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرنے کی مکمل تیاری کے ساتھ یہ سوچ کر آئے ہیں کہ یہاں اچھا پرفارم کریں اور دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنائیں۔
آصف علی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ڈیبیو سے پہلے چوتھے نمبر پر ہی اچھی کارکردگی دکھا کر آیا تھا، جب نمبر چار سے نمبر چھ پر جاتے ہیں تو بہت کچھ تبدیل کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہر کھلاڑی کو اپنے مخصوص بیٹنگ نمبر کے مطابق ٹریننگ کرنا ہوتی ہے اور جب ڈومیسٹک میں اوپر کے نمبر پر کھیلنے کے بعد انٹرنیشنل میں نیچے کے نمبر پر کھیلتے ہیں تو چیلنجز سامنے آتے ہیں۔
آصف علی نے کہا کہ چیمپئنز کپ میں پلیئرز کو اس پوزیشن پر ہی کھلایا جا رہا ہے جہاں انٹرنیشنل میں ان سے کھیلنا درکار ہوسکتا ہے۔
مارخورز کے خلاف میچ میں نصف سنچری پر بات کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ اس وقت سب کی نظریں پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر ہیں۔
انہوں نے اپنی حالیہ پرفارمنس پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اگر میچ بھی جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔
آصف نے پلیئنگ کنڈیشنز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعد میں بیٹنگ کے دوران وکٹ بولرز کو سپورٹ کرتی ہے اور بال بریک کرتا ہے۔
-
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
-
رضوان یا فخر میں سے کسی کو وائٹ بال کا کپتان ہونا چاہیے: یونس خان
-
سابق کپتان یونس خان آسٹریلیا پہنچ گئے
-
پاکستان کو ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
-
عثمان قادر کے ریٹائرمنٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی کرکٹر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ اُسے ہی ملے گا جو فٹنس ٹیسٹ پاس کرے گا
-
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کیسے نمٹا جائے؟ اسٹیورٹ براڈ نے حکمتِ عملی بتا دی
-
پاور لفٹنگ چیمپئن شپ : سہیل سسٹرز جنوبی افریقہ روانہ
-
کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
-
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا، پاکستان، سری لنکا مدمقابل