September 18, 2024 | 11:55 pm

چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز کی مسلسل تیسری کامیابی، ڈولفنز کو 92 رنز سے شکست

فوٹو: سوشل میڈیا

چیمپئنز ون ڈے کپ میں محمد رضوان کی ماخورز نے سعود شکیل کی ڈولفنز کو 92 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے کامران غلام 113 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈولفنز کی ٹیم 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 284 رنز بنائے۔ کامران غلام 113 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 51 اور سلمان علی آغا نے 49 رنز بنائے۔

فہیم اشرف نے 4 اور میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ڈولفنز کی ٹیم 192 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ آصف علی 50 اور سعود شکیل 41 رنز بناکر کچھ مزاحمت کر سکے۔ صاحبزادہ فرحان نے 24 اور فہیم اشرف نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔

واضح رے کہ مارخورز اب تک گروپ میں اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔

جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔