ہاکی کے فروغ کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اہم قدم
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔قومی کھیل ہاکی کے فروغ کےلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اہم قدم اٹھالیا۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کےلیے پی ایس بی نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے 23 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے۔ ان فنڈز کو ٹیم کی اچھی کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کو یقینی بنانے کےلیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ ہاکی کے عالمی مقابلوں کے لیے ہمیشہ سے مالی معاونت کرتا آرہا ہے۔
گزشتہ چھ ماہ میں پی ایچ ایف کو عالمی مقابلوں کےلیے 9 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار روپے کے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے ہیں، جو ہاکی کی ترقی کےلیے پی ایس بی کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ مالی امداد پی ایس بی کی ہاکی کے فروغ اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی ماحول فراہم کرنے کی سنجیدہ کوششوں کا ایک اور ثبوت ہے۔
-
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
-
رضوان یا فخر میں سے کسی کو وائٹ بال کا کپتان ہونا چاہیے: یونس خان
-
سابق کپتان یونس خان آسٹریلیا پہنچ گئے
-
پاکستان کو ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
-
عثمان قادر کے ریٹائرمنٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی کرکٹر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ اُسے ہی ملے گا جو فٹنس ٹیسٹ پاس کرے گا
-
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کیسے نمٹا جائے؟ اسٹیورٹ براڈ نے حکمتِ عملی بتا دی
-
پاور لفٹنگ چیمپئن شپ : سہیل سسٹرز جنوبی افریقہ روانہ
-
کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
-
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا، پاکستان، سری لنکا مدمقابل