مارخورز کا ڈولفنز کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف
چیمپئنز ون ڈے کپ میں ٹیم مارخورز نے ڈولفنز کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر مارخورز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی جس کے جواب میں مارخورز نے9 وکٹوں کے نقصان پر 284رنز بنائے۔
مارخورز کی جانب سے اوپننگ بیٹر بسم اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے 5 گیندیں کھیل کر میر حمزہ کی تیز گیند کا سامنا نہ کرسکے اور بولڈ ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر محمد فیضان صرف 1 رن بنا کر چلتے بنے۔
ایسے میں کامران غلام نے ٹیم کو سہارا دیا اور 110 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 67 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 51 رنز اسکور کئے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز سلمان علی آغا نے 49 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عبد الصمد 2، محمد عمران رندھاوا 27 اور نسیم شاہ نے 2 رنز بنائے جبکہ زاہد محمود اور عاکف جاوید بالترتیب 15 اور 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ڈالفنز کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میر حمزہ کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں ، ثمین گل اور عثمان قادر ایک، ایک وکٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔
-
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
-
رضوان یا فخر میں سے کسی کو وائٹ بال کا کپتان ہونا چاہیے: یونس خان
-
سابق کپتان یونس خان آسٹریلیا پہنچ گئے
-
پاکستان کو ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
-
عثمان قادر کے ریٹائرمنٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی کرکٹر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ اُسے ہی ملے گا جو فٹنس ٹیسٹ پاس کرے گا
-
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کیسے نمٹا جائے؟ اسٹیورٹ براڈ نے حکمتِ عملی بتا دی
-
پاور لفٹنگ چیمپئن شپ : سہیل سسٹرز جنوبی افریقہ روانہ
-
کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
-
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا، پاکستان، سری لنکا مدمقابل