پی ایف ایف کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبر کو ہوں گے
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبر کو ہوں گے۔ تاریخوں میں تبدیلی 17 ستمبر کو جشنِ ولادت رسولﷺ کے پیش نظر کی گئی ہے۔
الیکشن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد سے جیتنے والے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے امیدوار شرکت کریں گے۔
اسلام آباد، سندھ، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات 19 ستمبر جبکہ پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 20 ستمبر کو شیڈول ہیں۔
انتخابی عمل کا آغاز 28 اگست کو ابتدائی ووٹنگ لسٹ کی اشاعت کے ساتھ ہوگیا تھا۔ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک جمع کروائے جبکہ ابتدائی فہرست 3 ستمبر 2024 کو منظر عام پر لائی گئی۔
اپیلوں کیلئے ونڈو 8 ستمبر 2024 تک کھلی رہی جس میں امیدواروں سے متعلق تحفظات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ حتمی فہرست 16 ستمبر 2024 کو جاری کی جائے گی۔
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری