September 14, 2024 | 11:53 pm

چیمپئنز لیگ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی گئی

فوٹو بشکریہ کرک انفو

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز لیگ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی۔ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی بونس پوائنٹ کے قانون کے حوالے سے کی گئی ہے۔

نئی پلیئنگ کنڈیشنز میں ٹیموں کا بونس پوائنٹ نیٹ رن ریٹ کے فرق پر ہوگا۔ ایک رن فی اوور کے فرق پر ایک بونس پوائنٹ، دو رنز کے فرق پر دو بونس پوائنٹ ہوں گے جبکہ تن رن فی اوور کے رن ریٹ فرق پر تین بونس پوائنٹ ملیں گے۔

اس سے قبل ٹیموں کو رنز اور وکٹوں کے مارجن پر بونس پوائنٹس ملنا تھے۔ 350 رنز اسکور کرنے پر ایک اور 375 کرنے پر دو بونس پوائنٹ ملیں گے۔

پہلے پاوور پلے میں تین وکٹیں لینے یا 80 رنز کرنے پر بھی بونس پوائنٹ برقرار ہے۔

علاوہ ازیں چیمپئنز کپ میں میچ کے غیر نتیجہ کن ہونے پر کسی ٹیم کو کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیئنگ کنڈیشنز میں پوائنٹس سسٹم کی تبدیلی کا مقصد مقابلے کو مزید دلچسپ اور مثبت بنانا ہے۔