September 14, 2024 | 11:50 pm

چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا

کولاج فوٹو بشکریہ کرک انفو

چیمپیئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ پینتھرز نے عثمان خان کی سنچری کی بدولت 328 رنز اسکور کیے۔ ڈولفنز کی ٹیم 278 رنز بناسکی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 328 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان خان 111 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان شاداب خان نے 65 اور حیدر علی 63 رنز بنائے۔

ڈولفنز کی جانب سے عثمان قادر نے تین میر حمزہ اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ڈولفنز کے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور محمد ہریرا نے پہلی وکٹ پر 66 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 52 اور حریرا 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قاسم اکرم نے 65 اور فہیم اشرف نے 41 رنز کی اننگز کھیلی لیکن پوری ٹیم 47 اوورز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پینتھرز کے محمد حسنین نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔