بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں: یونس خان
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو بولیں وہ پرفارم کریں اور میرا بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں، بابر اعظم پرفارم کریں پرفارمنس بولتی ہے اور بابر اعظم سے توقعات زیادہ ہیں۔
سابق کپتان یونس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بولتے زیادہ ہے کھیلتے کم ہیں، کھلاڑی سوشل میڈیا چلائیں لیکن بیٹ اور بال سے جواب دیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ کھلاڑی اپنی فٹنس بہتر بنائیں، میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے فلاں نمبر پر کھیلنا ہے فلان نمبر پر نہیں، جو موقع مل رہا ہے اس کو پرفارم کرکے اچھا بنائیں، بابر اعظم مجھ سے زیادہ 15000 رنز بناسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہرات کوہلی نے کپتانی چھوڑی تو پرفارم کیا، پرفارمنس ضروری ہے کپتانی ایک چھوٹی چیز ہے۔
یونس خان نے کہا کہ مجھ جیسے کھلاڑیوں کو پی سی بی سے دور نہیں ہونا چاہیے، پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک مضبوط ارادہ ہے مگر پی سی بی میں اچانک فیصلے ہوتے ہیں، بورڈ اچانک کوچ اور کپتان تبدیل ہو جاتے ہیں ، لگتا ہے آج تک پی سی بی کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو اپنی ورتھ کا پتہ ہونا چاہئے مگر مجھے ایسا لگتا ہے پی سی بی میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی پی سی بی کی اہمیت کا علم ہی نہیں، اچانک فیصلے ہوجاتے ہیں کوچز آجاتے ہیں۔
یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہتا ہوں کہ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیمیں بحال کریں، لیگ کو ضرور چلائیں مگر اپنی کرکٹ کو ضرور توجہ دیں، پی سی بی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لئے کام کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین صاحب کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا مگر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اپنی ٹیم پر غور کرنا ہوگا۔
سابق کپتان نے کہا کہ مجھے بھی میرے کوچز نے کہا تھا کہ یونس خان ہمارے مستقل کے پلان میں شامل نہیں ہے مگر جس کوچ کو اپنے مستقبل کا نہیں معلوم وہ کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری