September 14, 2024 | 02:39 pm

چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ایونٹ کے کھیلے جارہے تیسرے میچ میں سعود شکیل کی قیادت میں ڈولفنز اپنا پہلا میچ جبکہ شاداب خان کی پینتھرز اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے۔

پینتھرز کا اسکواڈ:

شاداب خان (کپتان)، صائم ایوب، عبد الوحید، عثمان خان، عمیر صدیق، حیدر علی، مبشر خان، عماد بٹ، اُسامہ میر، محمد حسنین اور احمد بشیر پر مشتمل ہے۔

ڈولفنز کا اسکواڈ:

سعود شکیل (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، محمد حریرہ، محمد اخلاق، قاسم اکرم، آصف علی، فہیم اشرف، عباس آفریدی، نعمان علی، عثمان قادر اور میر حمزہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

علم میں رہے کہ ڈولفنز کے مینٹور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ہیں جبکہ پینتھرز کے مینٹور کی ذمہ داری ثقلین مشتاق کے سپرد کی گئی ہے۔