ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان نے چھ پنالٹی کارنر ضائع کئے لیکن پاکستان بھارت کے کئی یقینی گول روکنے میں بھی کامیاب ہوا۔
چین کے شہر ہولینبیور میں کھیلے گئے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میچ میں شروع ہوتے ہی چھٹے منٹ میں احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلا دی لیکن یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور 12ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان ہرمیت پریت سنگھ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
دوسرا کواٹر شروع ہوا تو بھارت نے پھر پنالٹی کارنر لیا اور دوسرا گول کرکے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کرلی ہاف ٹائم پر بھارت کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی۔
تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا زیادہ تر کھیل بھارتی ہاف میں ہوا پاکستان نے اس کواٹر میں پانچ پنالٹی کارنر لئے لیکن کسی ایک کو بھی گول میں تبدیل نہ کرسکی۔
پاکستان ٹیم دو مرتبہ دس دس کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا ایک بار سفیان نے فاول کیا تو انہیں پانچ منٹ باہر بیٹھنا پڑا ور آخری کواٹر میں رانا وحید نے فاول کیا جس پر انہیں دس منٹ کیلئے باہر کردیا گیا۔
آخری کواٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور یوں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں بھارت مسلسل پانچ میچز جیت چکا ہے جبکہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی شکست ہوئی ہے۔
میچ کے دوران پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔
-
برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد
-
ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل
-
پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی کا پاک بھارت میچ پر بیان
-
پی ایس ایل 10: قذافی اسٹیڈیم میں میچ کیلئے پارکنگ پلان جاری