معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے اب انہوں نے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔
معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے اس کا مجھے بتایا گیا ہے۔
معین علی کا کنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔
انگلینڈ کے کرکٹر نے کہا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔
واضح رہے کہ معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری