کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کپتانوں سے متعلق فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، کپتانوں سے متعلق معاملات کوچ اور سلیکٹرز پر چھوڑے ہوئے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تعمیراتی پروجیکٹ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پویلین اسٹیل کا ہوگا، 31 دسمبر تک مین بلڈنگ تعمیر ہوگی جبکہ 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہو گا اسے مکمل کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز نئے بنیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کا کام روک دیا گیا ہے، جو کام شروع کیا اسے ختم کیا جائے گا جبکہ کراچی اسٹیڈیم میں کام تیزی سے جاری ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دبئی کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئنز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا، بورڈ کو ریونیو ملے گا۔
قومی ٹیم کے کپتانوں پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کپتانوں سے متعلق فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، کپتانوں سے متعلق معاملات کوچ اور سلیکٹرز پر چھوڑے ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ 22 ستمبر کو سب کو بلایا ہے یہ لوگ مشورے دیں گے پھر فیصلے ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ ٹیم اچھا نہ کھیلے، سلیکشن کی غلطی ہو یا کوچ کی، ہارنے کے بعد سب مجھ پر آتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان انگلینڈ سیریز کے ٹیسٹ پر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہی ہو گی، کوئی ٹیسٹ باہر نہیں ہوگا، اس کےلیے ملتان اور راولپنڈی وینیوز فائنل ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ بورڈ سے رابطے میں ہیں، اس معاملے میں کوئی ایشو نہیں ہے۔
چیمپئنز ٹرافی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام بورڈز سے رابطے میں ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، سب ٹیمیں آئیں گی، منصوبہ بندی بھی مکمل کرلی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جے شاہ سے رابطہ رہتا ہے، آئی سی سی چیئرمین بننے پر پریشانی نہیں۔ جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو ہے۔ اس اجلاس میں میں شرکت نہیں کر سکوں گا، پی سی بی کی طرف سے سلمان نصیر اس میں شرکت کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اجلاس میں نئے صدر سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری