اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔
ایڈنبرا میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔
اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ برینڈن میک مولین 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب کیمرون گرین نے 3 وکٹیں لیں، ایرون ہارڈی اور شان ایبٹ نے دو، دو جبکہ مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زیمپا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے ہدف باآسانی 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کیمرون گرین 62 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔
کیمرون گرین کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 70 رنز سے زیر کیا تھا۔
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری