September 07, 2024 | 04:01 pm

نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کے نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے۔

نور زمان نے سیمی فائنل میں ملائشیا کے ایڈین ادراکی کو تین ایک سے شکست دی۔

نور زمان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ سات، آٹھ ۔ گیارہ، چودہ ۔ بارہ اور گیارہ ۔ سات رہا۔

نور زمان اور ایڈین ادراکی کے درمیان سیمی فائنل 56 منٹ جاری رہا۔ فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ انڈیا کے ویلاون سینتھلکمار سے کل ہوگا۔