September 07, 2024 | 02:15 pm

زم آفرو ٹی 10 کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ زم افرو ٹی10 کے دوسرے سیزن کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ معین خان ڈربن وولوز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سری لنکن کے سابق کرکٹر چمنڈا واس کو نیویارک اسٹرائیکرز لیگوس نے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اوایس شاہ بولاوایو بریوز جگوارز کے کوچ ہوں گے اور کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے جیمز فوسٹر کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔

اس کے علاوہ زم آفرو کے سیزن 2 کیلئے جوبرگ بنگلا ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ جولین وڈ ہوں گے اور ہریر بولٹس نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر پبُودو دسنائیکے کو ذمہ داریاں دی ہیں۔