September 07, 2024 | 01:44 pm
زم ایفرو ٹی10 میں چھ پاکستانی کرکٹرز شامل
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ زم ایفرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ مختلف ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کو مضبوط کرنے کے لیے 6 پاکستانی کرکٹرز کو سائن کیا ہے۔
زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے اعلامیے کے مطابق ڈربن وولوز نے شرجیل خان، محمد عرفان اور یاسر شاہ کو شامل کیا ہے۔
اس کے علاوہ کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے حیدر علی کو اپنے گلوبل سپر اسٹار کے طور پر سائن کیا ہے جبکہ شاہنواز داہانی بھی اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ این وائی ایس لیگوس نے جارح مزاج بیٹر آصف علی کو براہ راست سائن کیا ہے۔
زم ایفرو ٹی 10 کا پلیئر ڈرافٹ 8 ستمبر کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے ہرارے میں شروع ہوگا۔
مزید خبریں
-
پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے
-
نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی
-
کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے: محمد رضوان
-
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان
-
اعصام الحق سمیت کئی پاکستانی عالمی ٹینس کمیٹیوں میں شامل
-
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل آج ہوگا
-
چاند گرہن سے ہوٹل تک، ٹی 20 فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کی توہم پرستی کی کہانی
-
نیشنل ٹی20 کپ 2026 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ آج سے شروع
-
ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں
-
نیشنل ٹی 20 کپ آج سے پشاور میں شروع ہوگا
-
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا