پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا لائحہ عمل کے لیے اعلی سطحی اجلاس اور ورکشاپ کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے کنیکشن کیمپ کا نام دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنیکشن کیمپ 22 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے ، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے اور ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے۔ ریڈ اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی شریک ہوں گے ۔
انٹرنیشنل ، ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کے سربراہانسینئر کرکٹرز کوچز اور پی سی بی کے سینئر آفیشلز بھی شریک ہوں گے کنیکشن کیمپ میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔
گیری کرسٹن جولائی میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے جبکہ جیسن گلیسپی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے مگر ریڈ اور وائٹ بال کوچز آپس میں بھی میٹنگز کریں گے۔
اس اجلاس میں وائٹ اور ریڈ بال کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو گا دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیم کا نیا وائٹ بال کپتان ممکن ہے ،ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی کی انڈر سکروٹنی آ گئی ہے۔
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن
-
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
-
ملتان ٹیسٹ، پہلا روز: شان، عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 328 رنز
-
پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
-
پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی
-
سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
زیادہ سے زیادہ وکٹس اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا : گس اٹکنسن
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
-
فیصل اقبال کی عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر
-
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
-
دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف، انعام الحق کی برتری