September 07, 2024 | 01:29 am

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی کی انجری کی وجہ سے پاکستان کیخلاف سیریز سے آوٹ ہوگئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق مارک ووڈ اس سال مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ مارک ووڈ انگلینڈ کے دورۂ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں حصہ نہیں لیں گے، وہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل واپسی کیلیے پُر امید ہیں۔

ای سی بی نے مزید کہا کہ مارک ووڈ کی انجری پر ماہرین کی جانب سے نگرانی کی جا رہی ہے اور ان کی بحالی کا عمل جاری ہے، انہیں صحتیاب ہونے کے لیے مکمل آرام اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم کا حصہ بن سکیں۔

واضح رہے کہ مارک ووڈ کو اس سال ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔

فاسٹ بولر نے تکلیف مینج کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ بھی کھیلا تاہم ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مارک ووڈ کی دائیں کہنی ’’اسٹریس انجری‘‘ کا شکار ہے۔