August 14, 2024 | 02:57 pm

پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی عذرا فاروق نے مالدیپ میں منعقدہ کنگز کپ والی بال ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

عذرا فاروق نے اس ایونٹ میں ایم کے کلب کی نمائندگی کی اور اپنی غیر معمولی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔

عذرا فاروق نے نہ صرف اپنی ٹیم کو چاروں میچز میں فتح دلائی بلکہ ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس ایونٹ میں عذرا فاروق نے انفرادی طور پر چھ ٹرافیاں حاصل کیں جن میں چار پلیئر آف دی میچ، ایک موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور ایک ٹاپ 6 پلیئر کی ٹرافی شامل ہیں۔

عذرا کی یہ کامیابیاں نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کی خواتین والی بال کے لیے بھی ایک فخر کا باعث ہے۔

ان کی کارکردگی نے ثابت کیا کہ پاکستان میں بھی خواتین کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔