August 14, 2024 | 01:12 pm
بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈھائی گھنٹے کا پہلا ٹریننگ سیشن کیا جہاں سابق کپتان شکیب الحسن بھی ٹریننگ سیشن میں شامل تھے۔
بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ نے صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔
بنگلہ دیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا
سابق کپتان شکیب الحسن نے بھی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن کیا۔ شکیب الحسن نے بیٹنگ پر بھرپور توجہ کی اور 45 منٹ تک بیٹنگ کرتے رہے اور نیٹ پر فاسٹ اور اسپن بولنگ کے لیے الگ الگ پچز پر بیٹنگ کی۔
بنگلہ دیش ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نے کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی لئے اور مہمان ٹیم اگلے دو روز بھی صبح کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔
علم میں رہے کہ بنگلہ دیش ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد روانہ ہو گی اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
مزید خبریں
-
انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد انتقال کر گئے
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر بنگلادیشی ٹیم کو بڑا انعام
-
پی ایف ایف کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبر کو ہوں گے
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین کی جاپان کو شکست، سیمی فائنل لائن اپ مکمل
-
چیمپئنز لیگ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی گئی
-
چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
-
اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس، میچز جیت لیے
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے کا معاملہ لٹکا دیا
-
بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں: یونس خان
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست