بنگلہ دیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔
اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے لہٰذا تمام دستیاب آپشنز پر بغور غور کرنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سب سے محفوظ طریقہ یہ ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کو خالی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے۔
پی سی بی کے مطابق یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔
ٹکٹس کی ریفنڈ کے حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ٹکٹوں کی فروخت فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے اور وہ شائقین جنہوں نے پہلے ہی ٹکٹ خریدے ہیں انہیں خریداری کے وقت فراہم کردہ اکاؤنٹ کی تفصیلات میں جمع کی گئی رقم خود بخود مکمل واپس مل جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمیں اس کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی تکلیف پر افسوس ہے، ہم اپنے قابل قدر شائقین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈ اور تزئین و آرائش کو مزید تماشائیوں کے لیے سازگار بنانا اور اسے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار کرنا ہمارے عزم کا حصہ ہے جو 1996 کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔
علم میں رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
-
انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد انتقال کر گئے
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر بنگلادیشی ٹیم کو بڑا انعام
-
پی ایف ایف کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبر کو ہوں گے
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین کی جاپان کو شکست، سیمی فائنل لائن اپ مکمل
-
چیمپئنز لیگ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی گئی
-
چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
-
اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس، میچز جیت لیے
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے کا معاملہ لٹکا دیا
-
بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں: یونس خان
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست