محسن نقوی کی اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی معروف کمپنی کے حکام سے ملاقات
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن رضا نقوی انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈ آفس برطانیہ پہنچے جہاں بی ڈی پی کے چیئرمین کرس ہارڈنگ نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
بی ڈی پی حکام نے ڈرائنگز کے ذریعے اسٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے ڈائزین کی حتمی منظوری دی گئی، تینوں اسٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں اسٹیڈیمز کے معیاری ڈائزین پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈائزین تیار کرنے والے انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ اسٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈیزائن کے مطابق اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے مگر ہماری پوری ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرائیں گے اور اس میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر میں نگرانی کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اسٹیڈیمز میں اتنے بڑے پیمانے پر شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ کام کو متعین مدت سے قبل مکمل کیا جائے۔
بی ڈی پی پیٹرن کے حکام نے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے نئے ڈائزین سے آگاہ کیا اور بریف کیا کہ تینوں اسٹیڈیمز کے ڈائزین کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بی ڈی پی پیٹرن دنیا کے کئی ممالک میں انٹرنیشنل معیار کے تقریبا 200 چھوٹے بڑے اسٹیڈیمز ڈائزین کر چکی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد ڈائزین کوالٹی ایوارڈز حاصل کر چکی ہے۔
-
انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد انتقال کر گئے
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر بنگلادیشی ٹیم کو بڑا انعام
-
پی ایف ایف کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبر کو ہوں گے
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین کی جاپان کو شکست، سیمی فائنل لائن اپ مکمل
-
چیمپئنز لیگ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی گئی
-
چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
-
اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس، میچز جیت لیے
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے کا معاملہ لٹکا دیا
-
بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں: یونس خان
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست