ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کردیا: شان مسعود
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کردیا ہے اور ان کی کامیابی نے پاکستان کے لیے کچھ کرنے کے لئے سب کو متحرک کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ پوڈیم پر پرچم لہرانا اور اولمپک بیل بجانا بڑا شاندار تھا۔
شان مسعود نے کہا کہ اگلے چار سے پانچ ماہ کے دوران 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ اس سے قبل یہ ایک سال کے دوران کبھی نہیں ہوا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ اسکواڈ میں چھ ایسے فاسٹ بولرز ہیں جو پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کا دعوی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیمیں اپنے ہوم گراؤنڈز پر لمبے عرصے سے کھیل رہی ہیں مگر 2019 سے اب تک ہمیں ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا اپنا انداز نہیں ملا۔
ارشد ندیم کا ہمارے ڈریسنگ روم میں آنا اور گولڈ میڈل شیئر کرنا شاندار ہوگا: جیسن گلیپسی
شان مسعود نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا، انڈیا اور نیوزی لینڈ کی طرح ہوم گراؤنڈ کو اپنا قلعہ بنانا ہے اور ہم اپنے ہوم گراؤنڈز کو دوسروں کے لیے ایک چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے 33 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹر شان مسعود نے کہا کہ میں انگلینڈ کی صرف باز بال اپروچ کو ہی نہیں سراہتا لیکن ان کی ٹیلنٹ کی شناخت کر کے اسے موقع دینے کی اپروچ کو بھی سراہتا ہوں۔
دوسری جانب پی سی بی پوڈ کاسٹ میں ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ابرار احمد اپنے کیرئیر کے آغاز میں ایک عمدہ نوجوان فاسٹ بولر ہیں اور سلمان علی آغا کو ہم ایک اچھا اسپیشلسٹ اسپنر سمجھتے ہیں۔
جیسن گلیپسی نے کہا کہ بیرون ملک کھیلنے کا کھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہوتا ہے اور اگر کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیل کر پاکستان کے لیے ایک بہتر کرکٹر بننے کا موقع ملتا ہے تو انہیں ان مواقع کو زیر غور لانا چاہیے۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کی جانب سے جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے بارے میں جیسن گلیپسی نے کہا کہ ارشد ندیم کا ہمارے ڈریسنگ روم میں آنا اور گولڈ میڈل شیئر کرنا شاندار ہو گا۔
-
انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد انتقال کر گئے
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر بنگلادیشی ٹیم کو بڑا انعام
-
پی ایف ایف کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبر کو ہوں گے
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین کی جاپان کو شکست، سیمی فائنل لائن اپ مکمل
-
چیمپئنز لیگ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی گئی
-
چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
-
اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس، میچز جیت لیے
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے کا معاملہ لٹکا دیا
-
بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں: یونس خان
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست