August 14, 2024 | 08:37 am

بین اسٹوکس سمر سیزن کے تمام میچز سے باہر

انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس بارے میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سی ٹی اسکین میں بین اسٹوکس کے انجری کی تشخیص ہوئی ہے لہٰذا اب وہ سمر سیزن کے باقی تمام میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انجری کی وجہ سے بین اسٹوکس سری لنکا کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں لہٰذا اب ان کی جگہ اولی پاپ انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

علم میں رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کےدرمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے کھیلا جائےگا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف اکتوبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز تک فٹ ہونے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کےدوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔نادرن سپر چارجرز کی جانب سے کھیلنےوالےبین اسٹوکس رنز لینے کے دوران انجرڈ ہوئے تھے اور پھر بیساکھیوں کی مدد سے انہیں ڈگ آؤٹ میں آنا پڑا تھا۔