قوم سے جو عزت ملی وہ میڈل سے بھی زیادہ ہے، ارشد ندیم
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ قوم کی جانب سے جو عزت ملی وہ میڈل سے بھی زیادہ ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ اور اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی۔
اپنی تھرو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشدندیم کا کہنا تھا کہ پہلی تھرو کرتے ہوئے میرا رن اپ خراب ہوگیا تھا، دوسری تھرو کرتے ہوئے سوچا کہ یہ بیسٹ کرنی ہے اور تھرو کے بعد کوچ نے کہا کہ ہمارا گولڈ میڈل پکا ہے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا۔ والدین اور پوری قوم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی کے پیچھے ہماری بہت محنت ہے، پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں بڑی محنت ہے، ان شاء اللّٰہ مزید آگے جاؤں گا۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ واپڈا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے جاب دی۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ شہباز شریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا یہ اس کا پھل ہے، جب 2012 میں میاں نواز شریف نے یوتھ فیسٹیول کروایا تو میرا سفر وہاں سے شروع ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں نے اولمپکس کا ریکارڈ توڑا، وطن واپس پہنچنے پر میرا شاندار استقبال کیا گیا۔ مریم نواز آج ہمارے گاؤں آئیں تھیں، لوگوں نے انہیں بہت عزت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفٹ بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ وطن واپس پہنچنے پر لاہور میں بہت اچھا استقبال کیا گیا، پوری قوم نے بہت عزت دی، قوم نے ہماری محنت کا پھل دیا۔ جیسا استقبال ہوا ہے وہ یادگار ہے، سب نے بہت محبت دی ہے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی، پاکستان اسپورٹس بورڈ، پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کروں گا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے اور وزیراعظم نے اتنی عزت دی ہے جو میڈل سے بھی زیادہ ہے۔ آنے والے وقت میں جتنے مقابلے ہیں ان کیلئے بھرپور تیاری کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ احساس یہی تھا کہ پیرس اولمپک میں لمبی تھرو کرنی ہے، اللّٰہ کا شکر ہے دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کی۔ جتنی بڑی کامیابی اللّٰہ تعالی نے دی اس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سرکاری ڈپارٹمنٹس کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں۔ میرے کوچ سلمان بٹ نے اپنے بچوں سے بڑھ کر میرا خیال رکھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم ارشد ندیم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وزیراعظم کی دعوت قبول کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔ ارشد ندیم 14 اگست کی تمام تقاریب میں پاکستانی پرچم بلند کریں گے۔
-
انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد انتقال کر گئے
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر بنگلادیشی ٹیم کو بڑا انعام
-
پی ایف ایف کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبر کو ہوں گے
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین کی جاپان کو شکست، سیمی فائنل لائن اپ مکمل
-
چیمپئنز لیگ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی گئی
-
چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
-
اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس، میچز جیت لیے
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے کا معاملہ لٹکا دیا
-
بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں: یونس خان
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست