August 12, 2024 | 12:03 am

نیرج چوپڑا کو اپنے پالتو کتے کیلئے کس کی تلاش؟

بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے اپنے پالتو کتے کیلئے  ساتھی کی تلاش شروع کردی۔

نیرج چوپڑا کو 2021 کے اولمپک میں بھارتی شوٹر ابھینو بندرا نے ایک پالتو کتا ’ٹوکیو‘ تحفے میں دیا تھا، جسے انہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے دوران بہت مس کیا۔

اولمپکس ڈاٹ کام کے ساتھ ایک سوال و جواب کے سیش کے دوران اپنے پالتو کتے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی کمی بہت شدت کے ساتھ محسوس کر رہے ہیں اور اس کےلیے ایک نیا دوست لانے کےلیے بھی غور کر رہے ہیں۔

نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ ان کا کتا ٹوکیو بہت شرارتی ہوگیا ہے اور وہ گھر جاکر اس سے ملاقات بھی کریں گے، اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے کتے کی مزاحیہ ویڈیوز بھی دکھائیں۔