August 10, 2024 | 03:34 pm

گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کا شانداراستقبال کریں گے: ڈی جی اسپورٹس پنجاب

رپورٹ : سہیل عمران۔۔۔ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم آج رات 1 بجے پاکستان پہنچ رہے ہیں ان کی آمد کے حوالے سے ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویزاقبال کا کہنا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کا شانداراستقبال کریں گے۔

پرویزاقبال نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشدندیم کےوالد، بھائیوں اوربہنوں کے لیے بہترین انتظامات کئےگئے ہیں ان کے والد، بھائی اوربہنیں بھی ایئرپورٹ پرارشدندیم کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کے گاؤں سے100کے قریب عزیزو اقارب بھی استقبال کریں گے لہٰذا بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کےعزیزواقارب کیلئے ٹرانسپورٹ اورقیام و طعام کابہترین انتظام کیا گیا ہے۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے کہا کہ آج رات فاتح پیرس اولمپک فخرپاکستان ارشد ندیم کا شاندار استقبال ہوگا اور وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ارشد ندیم کااستقبال کریں گے جبکہ صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر بھی لاہورایئرپورٹ پرموجود ہوں گے۔