August 10, 2024 | 02:23 pm

نریندر مودی کی نیرج چوپڑا سے فون پر گفتگو

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو فون پر مبارکباد دی ۔

نریندر مودی نے نیرج چوپڑا سے کہا کہ آپ کی والدہ نے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہا میں اُس جذبے سے متاثر ہوا ہوں۔

نریندر مودی نے نیرج چوپڑا کے مستقبل میں اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس کے جیول تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم پیرس سے پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے لاہور پہنچے گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی و لمبی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ اور ایشیا ریکارڈ قائم کیے جبکہ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 2 بار 90 میٹر کا حدف عبور کر کے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ رقم کی۔