August 10, 2024 | 01:11 pm

ایمان خلیف کا گولڈ میڈل جیت کر پہلی عرب خاتون ہونے کا اعزاز

پیرس اولمپکس میں وویمن باکسنگ کی 66 کلو گرام کیٹیگری میں الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل جیت کر پہلی عرب خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جینڈر ٹیسٹ پروپیگنڈا کا شکار ہونے والی الجزائر باکسر ایمان خلیف نے پیرس اولمپکس میں ویمنز باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

فائنل میں ان کا مقابلہ چین کی لِن یوتنگ سے ہوا۔ یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں ایمان خلیفہ کے زور دار پنچ کے بعد اٹالین باکسر کیرینی نے 46 سیکنڈز بعد ہی مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

جس کے بعد ایمان خلیف نے نہ صرف تمام فائٹس جیتیں بلکہ فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کر کے باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں۔ اس سے قبل 1996 میں حسین سلطانی نے باکسنگ میں پہلا گولڈ میڈل جتوایا تھا۔