August 10, 2024 | 12:51 pm

اولمپکس میں ملنے والے گولڈ میڈل کی مالیت کتنی ہوگی؟

پیرس اولمپکس میں فاتح کھلاڑیوں کو دئیے جانے والے سونے کے تمغے کی مالیت950ڈالرز کے لگ بھگ ہے، جو ان مقابلوں کے مہنگے ترین سونے کے تمغے ہیں۔

پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے تمغوں میں ایک خاص بات تمغوں کے درمیان لگا لوہے کا مسدس ٹکڑا ہے۔

تقریباً 18 گرام وزنی لوہے کا یہ ٹکڑا سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ سونے کے یہ تمغے مکمل طور پر سونے سے تیار کیے جاتے تو ان کی مالیت کم و بیش 41 ہزار ڈالرز ہوجاتی۔